مون سون بارشوں سے پیشگی سیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ضلع سبی میں مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ کاکڑ، ایگزیکٹو انجنیر پی ایچ ای شہزاداہ فرخ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسف شیراز بلوچ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی طارق شہباز۔ ایس ڈی او کیسکو امیر حمزہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نےکہا کہ مون سون بارشوں سے پیشگی سیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں محکمہ ایریگیشن، ایم ایم ڈی، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکمے ایسی تمام صورتحال میں الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ ناگہانی حالات کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اور محکمہ ایریگیشن ایسے تمام کمزور پانی کے بندات کی نشاندہی کر کے اقدامات کرے وٹس ایپ گروپ بھی اس حوالے سے بنایا جائے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تمام محکمے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ محکمے آپس میں رابطہ مہم کو مزید تیز کریں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال۔ بی ایچ یوز، آر ایچ سی میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشینری کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور تمام آفیسران اور اہلکار اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ایسی تمام آبادیاں جو ندی نالوں کے قریب بستی ہیں جن کو سیلاب سے خطرہ لاحق ہو انہیں بھی خبردار کیا جائے تمام آفیسران ہرطرح کی تیاری کرلیں تاکہ ایسے حالات میں عوام کے جان و مال کو بہتر انداز میں محفوظ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ مشینری ٹریکٹرز کو بھی ان دنوں ہائر کیا جائے فنڈز کے حصول کے لیے تمام محکموں کی ڈیمانڈ کے مطابق اعلی حکام کو لکھا جائے گا مگر پیشگی اقدامات کرنا ناگزیر ہیں اپنے موجودہ وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے کام کیے جائیں انہون نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں محکمہ پی ایچ ای وافر مقدار میں پانی سٹور کرے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے