جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد ہوگئیں۔منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی ہے۔جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995 میں لا کی ڈگری حاصل کی جبکہ قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

نامزد 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں جبکہ 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بنیں۔جسٹس عالیہ نیلم نے ویڈیو لنک پر شواہد ریکارڈ کرنےکی ایس او پیز بھی جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے