کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت کوئٹہ شہر کو درپیش مسائل انکے حل اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس میں کوئٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر علی مدد جتک، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، اراکین اسمبلی عبید اللہ گورگیج، عبدالصمد گورگیج، پرنس آغا عمر احمد زئی اور ملک نعیم احمد خان بازئی نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ شہر میں تعلیم صحت، پانی و بجلی کی موثر فراہمی، مواصلات،ٹریفک اور صفائی سے متعلق امور پر مختلف تجاویز طلب کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرہ ہے جس کی موثر صفائی اورخوبصورتی پر کام کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کے لئے پی پی پی موڈ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا جس سے کوئٹہ شہر میں پیدا ہونے والے کوڑھے کو موثر انداز سے ٹکانے لگایا جائے گا جبکہ کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کے مؤثر حل کے لئے ایک منظم لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا کوئٹہ شہر میں سرکلر روڈ پر قائم پارکنگ پلازے کو احسن انداز سے فعال رکھنے کے لیے پلازے میں لفٹ کی تنصیب بھی کی جائے گی اجلاس کو اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج محمد رفیق بلوچ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں مجوزہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ہر ماہ ایک فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا اور کوئٹہ شہر میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے این جی اوز کے تعاون سے بحالی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم سے شہر کو پینے کے پانی کے فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر کوئٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر کے مختلف مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شریک متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے شہر کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس فیصلے لئے جائینگے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ماہ ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کوئٹہ ہمارا صوبائی دارالحکومت ہے شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جس سے یہاں کے شہریوں ک معیار زندگی بلند ہوگا جس کے مجموعی طور کوئٹہ شہر اور پر یہاں
کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے