طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی خدمات کی بہتری اور ٹراما مراکز سے متعلق جائزہ اجلاس ہفتہ کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ اور اسپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کو سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ میں قائم ٹراما سینٹر بلوچستان بھر کے دور دراز علاقوں سے لائے گئے سیریس مریضوں کو فوری ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں فعال کردار ادا کررہا ہے ٹراما سینٹر میں ہنگامی خدمات کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جاررہا ہے صوبے میں نئے ٹراما مراکز کے قیام اور موجود ٹراما سنٹر کی بہتری سے متعلق خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں روز مرہ علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ہنگامی طبی خدمات کا ایسا قابل بھروسہ میکنزم ہونا ضروری ہے جس میں حادثات کے شکار افراد کی جان بچانے کے لئے جدید طبی سہولیات دستیاب ہوں سول اسپتال کوئٹہ میں قائم ٹراما سینٹر کی کارکردگی تسلی بخش ہے تاہم اس میں وسعت کی ضرورت ہے عوام کی سہولیات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمالی اور جنوبی اطراف میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹرز قائم کرکے موجودہ ٹراما سینٹر پر غیر معمولی دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ صحت کے حکام کوئٹہ کے شمالی و جنوبی اطراف میں مناسب مقامات کی نشادہی کریں صوبائی حکومت فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے گی وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ خضدار اور ژوب کے ٹراما سینٹرز کو آؤٹ سورس کرکے طبی خدمات کی فراہمی جلد شروع کی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہنگامی طبی سروسز کو بہتر بناکر قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں قومی شاہراہوں پر قائم ریسکیو سینٹرز کو ٹراما سینٹر سے منسلک کیا جائے اس کے علاوہ سول سنڈیمن اسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کی مناسب متبادل جگہ منتقلی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس ضمن میں کوئی قابل عمل منصوبہ تشکیل دیا جاسکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے بھر کے بی ایچ یوز اور آر ایچ یوز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ ضلعی ہسپتالوں پر بوجھ میں کمی آئے اور عوام کو تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اجلاس میں صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، صوبائی سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمن قمبرانی ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران کاسی، ایم ایس سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر امین خان مندوخیل و دیگر حکام بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے