عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا۔شوکت ترین نے وزارت خزانہ کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ ان کی سیکرٹری پلاننگ اور چیف شماریات سے تعارفی ملاقات ہوئی جس میں ادارہ شماریات کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جائزے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار مرتب کرنے پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔شوکت ترین نے کہا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، 11 سال بعد وزارت خزانہ میں دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، بروقت اور درست ڈیٹا اشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے