محمد خان زہری کو ناحق قتل کیا گیا،لیویز فورس علاقے کے امن وامان کو خراب کررہا ہے،میر اسرار زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا کہ خضدار باغبانہ کے رہائشی معصوم نوجوان محمد خان زہری خلیج ملک سے اپنوں میں عید منانے آبائی گاوں باغبانہ آئے تھے جسے دہشت پہلانے کی خاطر جھوٹی اور من گھڑت کہانی بنا کر لیویز فورس نے اپنے آقاوں کے حکم پر دہشتگردی کا نشانہ بناکر ناحق قتل کردیا جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور صوبائی، ڈویژنل ضلعی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت پہلانے والے افراد کو لیویز فورس کے زریعے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں اور علاقے کی امن و امان کو خراب کر رہے ہیں روک دیں ایسے واقعات میں ملوث افراد ریاستی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں بیان میں کہا کہ شنید میں ہے کہ ضلعی چیئرمین نے علاقے میں سیاسی مخالفین کو خوف زدہ کرنے کی خاطر درجنوں افراد کو لیویز کے زریعے ان کانٹر کرنے اور دہشت پہلانے کی خاطر حکمت عملی مرتب کی ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سرکاری مشینری کو باغبانہ کے عوام کے خلاف سیاسی بنیادوں پر استعمال ہونے سے روک دیں اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے لوگوں کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ بصورت دیگر جانبدار رویوں کی وجہ سے مزید نفرتیں بڑھیں گے ریاست ادارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایسے پیشہ ورانہ افراد کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے