باغبانہ میں لیویز فورس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،ورثاء نےاحتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) باغبانہ میں لیویز فورس کی فائرنگ سے محمد خان نامی ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا مقتول کے ورثاء نے لاش کو کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجا روڈ بلاک کردیا لیویز فورس کے مطابق مقتول ساتھی سمیت موٹرسائیکل پر سوار تھاجنہیں روکنے کا اشارہ کیا مگر وہ فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران لیویز فورس پر فائرنگ بھی ہوئی، جوابی فائرنگ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا اور مقتول عدالت میں اشتہاری ملزم بھی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہیکہ نوجوان شکار کے لیے گیا تھا فورسز نے اس پر بلاوجہ حملہ کرکے قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے