بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024.25 کے بجٹ کی منظوری دے دی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024.25 کے بجٹ کی منظوری دے دی وزیر خزانہ میر شیعب نوشیرواں نے 93 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جس کے بعد اسمبلی نے اس سلسلے میں 9سو ارب روپے زائد مالیت کی مجموعی طور پر93 مطالبات زر کی منظوری دے دی، جن میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 321 ارب لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 579ارب 99 کروڑ روپے لگایا گیاایوان نے کسی مخالفت کے بغیر مطالبات زر کی منظوری دی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے