گوادر،اراضی کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل،5 تحصیلدار وں سمیت 15 افراد کے خلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ :قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ضلع گوادر میں اراضی کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور غیر قانونی فروخت کی تحقیقات مکمل کرکے 5 تحصیلدار وں سمیت 15 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ گوادر کے موضع انقرہ شمالی کی سرکاری اراضی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا موجودہ تحصیلدار گوادربوحیر دشتی اور سابق تحصیلدار گوادر طارق گچکی، نثار احمد گورگیج، نور بزنجو، نذیر بزنجونے قانون گو عبدالرزاق، گرداورسیدخدادادشاہ، پٹواری جاوید علی، عاصومی، رفیق اور سلطان نے ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں ٹیپرنگ کرتے ہوئے 844ایکڑ اراضی پرائیوٹ افراد کو فروخت کی جس سے قومی خزانے کو14 2ملین روپے کا نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ضلع گوادرکے حاضر سروس و چار سابق تحصیلداروں سمیت 15ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا نے کی تحقیقات مکمل کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے