انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا،لعل جان جعفر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیرِ صدارت مالی سال 2024-25 روڈ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ چیف انجینئر روڈز سبی زون میر احمد مینگل ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل واجہ نعمت بلوچ کے علاؤہ محکمہ پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو صوبے میں جاری مالی سال2024-25 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ یا اس سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بدولت صوبے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی ہماری اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ انجینئر آفیسران اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سیان اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔