ایف سی (نارتھ) کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایف سی (نارتھ) کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان میں ایف سی کے 53 اسکولز و کالجز اور 29 فری اسکولز میں 15000 سے زائد طلباء و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے پچھلے چار سالوں کے دوران تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 539 میلین کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ ضرورت مند اور ذہین طلباء کو سالانہ 17 میلین سے زائد کے اسکالرشپس، 1000 سے زائد مقامی افراد کو باعزت روزگار اور سالانہ 13 میلین کی لاگت سے E-Learning کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔بلوچستان کے مقامی عمائدین، ایف سی اسکولز میں پڑھنے والے طلباء و طالبات اور انکے والدین نے ایف سی کی جانب سے مہیا کی جانے والی تعلیمی خدمات کو سراہا۔