مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدرات محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کا جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری لیبر ویلفیئر، ڈائریکٹر جنرل بی ٹیوٹا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان سے ہنر مند نوجوانوں کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں بیرون ملک بھیجوائی جائے گی جبکہ غیر ہند مند افراد کو بھی روزگار کے لئے دسمبر 2025 میں بیرون ملک بھجوایا جائے گا مزدوروں کے دو سو بچوں کی نشادہی کرکے رجسٹریشن کرلی گئی ہے مزید دو سو بچوں کو رجسٹر کیا جاررہا ہے مجموعی طور پر 15 جولائی تک چار سو بچوں کو اعلی ٰٰتعلیمی اداروں میں داخلہ کے لئے بھجوایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے اور ہنر مندی کی تربیت کے بعد روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے کچلاک ڈرائیونگ اسکول کو فوری فعال کیا جائے بی ٹیوٹا ابتدائی مرحلے میں ایک سو ہیوی ڈرائیورز کی تربیت مکمل کرے تاکہ ان کو روزگار کے لئے عمان بھیجوایا جاسکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ مزدوروں کی تعداد حقیقی اعداد و شمار سے کہیں کم ہے محکمہ لیبر خصوصی معائنہ اور سروئے کے ذریعے مزدوروں کے درست اعداد و شمار اکٹھا کرکے ان کی رجسٹریشن کرے تاکہ ان کو سوشل سیکورٹی پلان میں لایا جاسکے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو موثر بنایا جائے اور ان کے بچوں کے لیے اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلہ کروایا جاسکے صنعتی مالکان دانستہ طور پر مزدوروں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتے تاکہ سوشل سیکورٹی کی مد میں اٹھنے والے اخراجات بچائے جاسکیں بلوچستان میں مزدوروں کی اکثریت کو حکومتی طے شدہ شیڈول کے مطابق اجرت نہیں دی جاتی ہے بلوچستان کا مزدور سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا رہتا ہے تاہم محنت کا معاوضہ نہیں دیا جاتا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور ان کی سوشل سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جن پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔