وزیر اعلیٰ بلو چستان سے سلیم ما نڈ ی و ا لا کی ملا قا ت، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں بلوچستان صوبائی اسمبلی کی لائبریری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ و دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ بھی موجود تھیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارٹی رہنماؤں کو صوبے میں مفاد عامہ سے متعلق تجویز کردہ اقدامات پر آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صحت کے شعبے میں سندھ کی طرز پر بہتری لانا چاہتے ہیں جس کے لئے حکومت بلوچستان کے حکام نے سندھ کا دورہ کرکے جامع تجاویز مرتب کی ہیں اس ضمن میں گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے نصیر آباد میں جگر کی پیوند کاری کا اسپتال قائم کیا جاررہا ہے جس سے لیور ٹرانسپلانٹ کا مہنگا علاج سرکاری سطح پر مفت ہوگا آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں تمام علاقوں کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنایا گیا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وفاق میں ہمارا مقدمہ بہتر طور پر لڑ رہے ہیں ہم نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی شمولیت کے لیے اصولی موقف اپنایا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وفاقی حکومت ہمارے منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کرے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلوچستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو شامل مشاورت رکھا جاررہا ہے ہمارا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے اور ہم اپنے مشن پر گامزن ہیں انشاء اللہ بلوچستان کا ہر فرد حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں بہتری محسوس کرے گا گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل حل کرکے ایک اچھی طرز حکمرانی کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کے مثبت ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے