بلوچستان حکومت کو عزم استحکام آپریشن پراعتماد میں لیا گیا ہے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد لیا گیا ہے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ گزشتہ رات خالق آباد میں ہونے والے حملے کے بعد آپریشن جاری ہے لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا پی پی ایل کے اہلکاروں نے 2 سال قبل کام ختم کردیاتھاحملے کے وقت لیویز کے 20 اہلکار جائے تعیناتی پر موجود تھے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی جس میں شرپسندعناصر ناکام رہے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم 2 لیویز اہلکار اس وقت لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شعبان واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اغواء ہونے والے 3 افراد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں دیگر مغویوں کو جلد بازیاب کرائیں گے بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے سازشی عناصر کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے جب رائے راست پر آجائیں تو ہی مذاکرات کرسکتے اگر بلوچستان کے شہری ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو ایک ماہ کے اندر امن قائم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے