بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن کے عین مطابق صوبے کی تاریخ میں پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کی دل جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام کی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیا جائے تاکہ ان کے مسائل کم سے کم ہوجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے حالیہ بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم،صحت،زراعت،کلچروسیاحت اور لائیواسٹاک کے سالانہ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تاک ان کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ جائے۔انہوں نے کہا حالیہ سروے کے مطابق صوبے کے 60 فیصد آبادی بلواسطہ یا بلا واسطہ لائیو اسٹاک سے منسلک ہیں جو صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے انکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ضلع ڑوب اور حب میں جدید مزبح خانہ اور گوشت پروسیسنگ یونٹز بنائے جا رہے ہیں جو گوشت اور ڈیری پروٹکس کے ایکسپورٹ میں ایک اہم کردار ادا کر کرسکتا ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 29522 زرعی ٹیوب ویلوں کو وفاقی حکومت کے تعاون سے بجلی سے شمسی پر منتقل کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت نے اس کے لیے حالیہ بجٹ میں 10ارب روپے رکھے گئے یہ بلوچستان کے زمینداروں کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا تھا جو صوبائی حکومت نے خوش اسلوبی سے حل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے