امن و امان میں خلل برداشت نہیں کرینگے،صدر آصف زرداری
سکھر(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کچے کے علاقے ہوں یا شہری ہر حال میں امن کی فضا کو مکمل بحال رکھنا ہے۔سکھرر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس اور دیگر ادارے امن کی مکمل بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم خوشحال پاکستان کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، گھوٹکی اور کرم پور برج کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سکھر بیراج قیمتی اثاثہ ہے، بیراج کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، کوئی کوتاہی قبول نہیں ہوگ، زراعت کے لیے سکھر بیراج انتہائی اہم منصوبہ ہے۔