ہوشاپ لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ،نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے کے دوران غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا، ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح مسلح افراد کے لیویز تھانہ ہوشاپ پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے جبکہ غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں ملزمان کا تعاقب کرکے جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے