عوامی بجٹ بنانے کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے،بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وصوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے بہترین عوامی بجٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم،صحت، اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی،واسا،سماجی بہبود،تعمیرات ومواصلات سمیت دیگرشعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیاہے حکومت بلوچستان نے کوشش کی کہ پہلی فرصت میں جاری ترقیاتی اسکیمات مکمل کی جائے اور نئے ترقیاتی اسکیمات عوام کے بہتر مفاد میں شامل کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے کوشش کی کہ پہلی فرصت میں جاری ترقیاتی اسکیمات مکمل کی جائے اور نئے ترقیاتی اسکیمات عوام کے بہتر مفاد میں شامل کئے گئے ہیں،تعلیم،صحت، اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی،واسا،سماجی بہبود،تعمیرات ومواصلات سمیت دیگرشعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیاہے،انہوں نے کہا کہ 29ہزار 500زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی بھی موجودہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہیں جنہوں نے وفاق کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کو حل کردیا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مفاد میں بجٹ پیش کرتی آرہی ہے اسی طرح ہم نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہو بہترین عوامی بجٹ بنانے کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور اس کی ٹیم کو جاتاہے،صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے اس بجٹ میں ایسے منصوبے شامل کردیے ہیں جو عوام کے مفاد میں ہیں لائیو سٹاک کے شعبے میں ہم ایسے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جس سے مالداروں کو سہولت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے