زمینداروں کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کھڈکوچہ کے مقام پر مکمل بلاک

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)زمینداروں نے21 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر قومی شاہراہ کو بند کیا ہے شاہراہ کی بندش سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس موقع پر زمینداروں کی کثیر تعداد موجود ہیں۔ واضع رہے کوئٹہ کراچی آرسی ڈی شاہراہ ۔ کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر مکمل بلاک ہے ۔زمینداروں کا غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔زمیندار رہنماء صدر محمد حنیف شاہوانی کے سربراہی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف صبح 6بجے سے کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراھ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ہے زمینداروں اپنے مطالبات کے حق میں روڑ پر احتجاجی کیمپ قائم کرکے احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے احتجاجی مظاہرے میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و سابق ضلعی صدر نواز بلوچ کی خصوصی شرکت احتجاجی مظاہرے میں مستونگ کھڈکوچہ کے زمینداروں کثیر تعداد میں موجود ہیں زمیندار اور سیاسی رہنماؤں کا کہناہے کہ زرعی فیڈروں پر 24, گھنٹوں میں سے صرف 3، گھنٹے بجلی فراہم کرنا زمینداروں کی اجتماعی معاشی قتل کی مترادف ہے صوبائی حکومت اپنے معاہدے کا پاسداری کرکے زمینداروں کو 6گھنٹے بجلی کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنائیں اور زمینداروں کیلئے اعلان کردہ سولر پینلز جلد از جلد زمینداروں کو مہیا کیا جائے تاکہ انھیں بجلی کی حوالے سے سسبڈی اور ریلیف حاصل ہو۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کھڈکوچہ دھرنا گاہ پہنچ چکا ہے جہاں وہ زمیندار رہنماء صدر محمد حنیف شاہوانی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر نواز بلوچ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے