سنیپ چیکنگ کا مقصد عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں میجر رسالدار عبدالمالک بلوچ، رسالدار ریاض بلوچ کی نگرانی میں لیویز فورس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کردی ہے شہر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے ، مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا ہے کہ موثر گشت اور بہترین حکمت عملی سے ہی جرائم میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے انہوں نے ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختی ہمارے فرائض میں رکاوٹ حائل نہیں کر سکتی انکا کہنا تھا کہ سنیپ چیکنگ کا مقصد علاقے میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے