وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فر ا ز بگٹی کی جا نب سے ہفتہ کو یہاں حکو متی اتھا دی جما عتوں اور اپو زیشن ارکین کے اعز از میں بر نچ کا اہتما م کیا گیا اس مو قع پر بجٹ سے متعلق پیش رفت پر بھی مشاورت کی گئی مشاورتی نشست میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے بھی خصوصی شرکت کی بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن اراکین سے بجٹ پر مشاورت کی گئی جس میں تمام حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اراکین نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ کی تشکیل، گڈ گورننس اور اصلاحات کے عمل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال اور صوبے کے مخصوص حالات میں تجویز کردہ بجٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے دستیاب وسائل کا درست استعمال ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے وسائل کے درست استعمال کے لیے بجٹ دستاویزات اور تمام محکموں میں اصلاحات لائی جاررہی ہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ہم نے اتفاق رائے سے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے حجم کو برقرار رکھیں گے بلوچستان میں یہ ایک اچھی پیش رفت ہے کہ پہلی بار پی سی ون کے تحت منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم ہماری ترجیح ہیں تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے ترقیاتی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے آئندہ مالی سال کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی ٹینڈرنگ پراسس شروع ہوگا عید کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار محکموں کے افسران کی کانفرنس طلب کریں گے اور ان کو کلئیر وڑن کے ساتھ واضح اہداف دیں گے یہ بات ذہن نشین ہونی چاہیے کہ معیار اور مقررہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل کے ذمہ دار پی سی ون مرتب کرنے والے متعلقہ محکمے اور ان کے حکام ہیں جنہیں فیلڈ میں رہ کر ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کرنی ہوگی جوابدہی کے عمل کو موثر بنانے کے لئے سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال بنا رہے ہیں وزیر اعلٰی نے ابتک بلوچستان حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار فروغ تعلیم کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے پی ایچ ڈی کے خواہشمند بلوچستان کے طالب علموں کے لئے آکسفورڈ سمیت دنیا بھر کی 200 جامعات کے دروازے کھولے گئے ہیں اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر سمیت سویلین شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت نے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ہر ضلع سے بیس ٹاپرز بچوں کے سولہ سالہ تعلیمی اخراجات بلوچستان حکومت اٹھائے گی صوبے میں پہلی ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جاررہی ہے طبی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے، بیروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کرکے کاروبار کے لیے ان کی معاونت کی جائے گی، امراض جگر میں مبتلا مریضوں کے لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے سندھ سے ملحقہ ضلع نصیر آباد میں گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا مرکز قائم کرنے جاررہے ہیں جس کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماء میر محمد صادق عمرانی نے اراضی کی نشادہی کی ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبے سے منشیات کے انسداد کے لئے عید کے بعد کارروائی شروع ہوگی جبکہ نشے کی لت میں مبتلا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز فعال کریں گے مشاورتی نشست میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے بجٹ میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے موجودہ صوبائی حکومت کی دلچسپی سے سی پیک اور مواصلات کے علاقائی، بین الاقوامی اہمیت کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے وسائل کے درست استعمال کے لیے جامع مکینزم تشکیل دیا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت ہم سب کی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات میں کابینہ سربراہ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں گورننس کی بہتری کیلئے تمام تر تعاون کریں گے اور عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہماری جماعت صوبائی حکومت کی اتحادی ہے اور عوام کی بہبود کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ بجٹ سمیت تمام اقدامات پر وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کے ساتھ ہیں بلوچستان کی بکھری آبادی میں انفراسٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں جس نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اس پر ہمیں فخر ہے کچھی کینال کے لئے دس ارب اور زراعت کی ترقی کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز تجویز کئے گئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات اوراصلاحات کی حمایت کرتے ہیں پیداواری شعبوں میں ریونیو بڑھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جماعت اسلامی کے رکن و پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجید بادینی نے کہا کہ بجٹ تجاویز اور اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے پہلی مرتبہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کو مدعو کیا گیا یہ ایک خوشگوار اور مثبت روایت کی بنیاد ہے ہم نے روز اول اسمبلی فورم پر واضح کیا تھا کہ مفاد عامہ کے ہر اجتماعی امور میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں گے اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے عوامی مسائل حل کرکے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی اور دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ مشاورتی نشست ایک مثبت اقدام ہے دہشت گردی صوبے کی ترقی پر اثر انداز ہورہی ہے اس لئے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے واضح موقف پر مبنی موثر حکمت عملی کی تشکیل ناگزیر ہے مشاورتی نشست میں صوبائی وزیر، نور محمد دمڑ، محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹریز لیاقت علی لہڑی، اسفندیار کاکڑ، مولانا نور محمد، آغا عمر جان احمد زئی ظفر آغا، کلثوم نیاز و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔