ملازمین کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے،جائزمطالبات جلد از جلد حل کئے جائینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی کی قیادت میں بیوگا کے وفد پروفیسر طارق بلوچ، عبد السلام زہری، حاجی محمد یونس کاکڑاور ارباب نصر اللہ کاسی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ملاقات انتہائی مثبت اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔اور احساس ہے کہ ان کے جائز مطالبات جلد از جلد حل کیے جائیں۔ اس لیے ہم دستیاب وسائل کو مدنظر رکھ کر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ بعض معاملات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موقع پر احکامات بھی جاری کر دیے جبکہ دیگر معاملات کے لیے چیئرمین سی ایم آئی ٹی عبد الصبور کاکڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں مسائل کے حل کے لیے بیوگا قائدین کمیٹی کے ساتھ جامع مذاکرات کرینگے۔جبکہ GHAکے معاملات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹری صحت کو موقع پراحکامات جاری کر دیے۔ بیوگا وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مسائل میں دلچسپی اور انکے حل کیلئے سنجیدہ کاوشوں پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور بجٹ اجلاس پر احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لے لی اور بیوگا قائدین نے اپنے ملازمین سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔ بیوگا انکے مسائل کے حل کیلئے ہر دم کوشاں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے