عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے دوران صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ خان کاکڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے الرٹ ہیں عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں انکا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی پر صفائی، آلائشوں کی تلفی سمیت دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں ہیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر میونسپل کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ صفائی ستھرائی کے جا مع ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے