ایس ایچ او اوتھل قاضی صابر کی کا روائی 12کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)ایس ایچ او اوتھل قاضی صابر کی کارروائی کار کے خفیہ خانون سے 12 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل انسپکٹر قاضی محمد صابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہمراہ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی کار کے خفیہ خانوں می کمال مہارت سے چھپائی گئی 12 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی اسمگلر نصیب اللہ ولد عبد الطیف کاکڑ سکنہ پشین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے مذید تفتیش جاری اس موقع پر SHO اوتھل قاضی محمد صابر نے کہا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف کاروائیاں کا جاری رہیں گی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے لئیے اوتھل کی سرزمین تنگ کردینگے اوتھل سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے