عدالتی طلبی کو بے عزتی نہیں سمجھتا،وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا،میر سر فراز احمد بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات کرنا مناسب نہیں ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور عدالتی طلبی کو بے عزتی نہیں سمجھتا،محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں کے لئے 67 اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی بجٹ بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلو چستان ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی،وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے، تجاویز بھی دیں وفاقی بجٹ میں کئی اسکیمات شامل کرائی بلوچستان کا ہمیشہ وفاق سے شکوہ رہا ہے کہ اس کی ایلوکیشن پر توجہ نہیں دی گئی وفاقی بجٹ بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ میر سر فرا زاحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں بلوچستان بجٹ میں تعلیم صحت اور طلباء کے اسکالر شپ فوکس کی گئی ہے آئی ایم ایف کی طرف سے شرائط ہیں کہ بجٹ سرپلس تیار کیا جائے ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ترجیح ہے اسٹیٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے چند ماہ میں بہتری دکھائی دے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے