کوئٹہ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکو دکان کاشٹر توڑ کرتجوری لے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکو دکان کاشٹر توڑ کرتجوری موٹر سائیکل پر رکھ کر ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علا قے ڈاکٹر بانو روڈ پرمیڈیسن کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دکان کاشٹر توڑ کرتجوری موٹر سائیکل پر رکھ کر ساتھ لے گئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پو لیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات علی الصبح ہوئی واقعہ کا تمام پہلووں سے جائزہ لیاجارہاہے۔