وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع
(ڈیلی گرین گوادر) وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں 13ویں 5 سالہ منصوبہ 2024-29ء کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پلان اور آئندہ مالی سال کے لیے صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی 16 مئی 2023ء سے 15مئی 2024ء تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔