ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر چار بجکر 48منٹ پر ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 90کلومیٹر رکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ژوب سے 77 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے