پولیس عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ،ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن اور ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام خان مندوخیل نے کہاہے کہ کوئٹہ پولیس نے اشتہاری،مفرور وغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی،304مفرور،212اشتہاری اور 32غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتارکرلئے گئے،193نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی گئی،824منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کرکے 6ہزار کلوگرام چرس ودیگربرآمدکرلیاگیاہے،سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ نے اب تک 16بلائینڈ کیسز او33قتل کے کیسز میں 122افراد کو گرفتارکیاجاچکاہے،بلائنڈ ڈکیتی وڈکیتی کے 20واقعات میں 64ملزمان گرفتارکیاجاچکاہے،ٹریفک کی روانی کیلئے 140نئی بھرتیاں ہونگی اس کے علاوہ 25بھرتیاں کنٹریکٹ پر ہونگی لائسنس کی اجراء کیلئے آن لائن بکنگ کانظام معارف کرایاگیاہے تاکہ لوگوں کولمبی لائنوں سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رونما ہونے والے تمام مقدمات میں کوئٹہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردیا گیا سال 2024میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت کی روشنی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کی پولیس کی اب تک محنت اور کوششوں کے بدولت کوئٹہ شہر میں تمام سنگین نوعیت اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گروہ،گینگ کا قلع قمع کیا اور گرفتار ملزمان سے آلات قتل،اسلحہ وایمو نیشن،نقدی ودیگر مال مسروقہ برآمد کئے جن کی تفصیل درجہ ذیل ہے 212اشتہاری ملزمان گرفتار،304مفرور ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 32ملزمان گرفتار جن سے ایس ایم جی 4عدد،رائیفل 23عدد،کلاشنکوف 7عدد ایک ہزار تین کارتوس برآمد کر لئے اینٹی اسمگلنگ کمپین کے دوران مختلف قسم کی اشیاء جو غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جارہی تھی کوئٹہ پولیس کی بروقت کارروائی میں 8ہزار ایرانی ڈیزل،3ہزار کلو گرام چینی،4بوری خاش خاش،53کاٹن سگریٹ،82بوری بادام،7350کلو گرام چھالیہ،6875کلو گرام ایرانی پلاسٹک،4750کلو گرام خشک دودھ،7پارسل پان پراگ،1250کلو گرام چائنیز نمک برآمد کر لئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کمپین کے دوران 193این سی پی گاڑیاں قبضے میں لے لیا گیا کھلی کچہری میں عوام کے رائے اور مسائل سنے گئے جن کو فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داران کو احکامات جاری کر دیئے مین سٹی نا لہ میں آپریشن کے دوران 824منشیات کے عادی افراد کو مختلف مراکز میں جمع کرائے دوران آپریشن 16ایف آئی آر درج ہوئی جس میں 18ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 6968گرام چرس،5عدد پسٹل اور ایک عدد دستی بم برآمد کیا اور سریاب نالہ آپریشن کے دوران 1330منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز کے سینٹر میں جمع کر دیئے ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن نے بتایاکہ بلائنڈ کیسز،ٹریسڈ قتل41گرفتار ملزمان سے 13عدد پسٹل،تین عدد موبائل فونز،ایک عدد گاڑی،ایک عدد موٹر سائیکل اور دیگر آلات قتل برآمد کئے قتل کے 33کیسز میں 81افراد گرفتار ہوئے بلائنڈ کیسز ٹریسٹڈڈکیتی میں 22افراد گرفتار ہوئے ڈکیتی کے 9کیسز میں 42افراد گرفتار ہوئے دیگر 20کیسز میں 64افراد گرفتار ہوئے،اغواء برائے تاوان میں ایک ملزم گرفتار جن سے 3لاکھ 91ہزارا 1250پاکستانی نقدی برآمد،14عدد پسٹل،ایک عدد شارٹ گن،ایک عدد ا یس ایم جی،12عدد موبائل فونز،2عدد موٹر سائیکل،3گاڑیاں اور مغوی بازیاب ملزمان سے 2عدد موبائل فونز،ایک عدد موٹر سائیکل برآمد،انویسٹی گیشن کوئٹہ ٹیم نے نوعیت جرم میں ملزم گرفتار لیا،چوری شدہ مال مسروقہ کے تحت 182ملزمان گرفتار،ڈکیتی رہزنی کے تحت 156ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ کے تحت 301ملزمان گرفتار،اور منشیات برآمدگی میں 5لاکھ 64ہزار 188کلو گرام چرس،6.468کلو گرام ہیروین،49.140کلو گرام آئس،23.600کلو گرام افیون،656بوتل شراب،109بوتل بیئر برآمد کر لئے،چوری شدہ مسال مسروقہ میں 20گاڑیاں،72موٹر سائیکلیں،70ہزار نقدی،16موبائل فونز،23مسنگ ٹیب لیٹس اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا،ڈکیتی رہزنی میں برآمد ہونے والے 29موبائل فونز،ایل سی ڈی بمعہ ڈی وی آر ایک عدد،37موٹر سائیکل،ایک گاڑی،3لاکھ 8ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن میں برآمد ہونے والے 12عدد ایس ایم جی،7رائیفلز،282عدد پسٹل،1746کارتوس،71عدد میگزین برآمد کر لئے گئے۔ ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام خان مندوخیل نے بتایاکہ کوئٹہ شہر آبادی کے لحاظ سے کافی وسیع شہر بن چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی موجودہ نفری ٹریفک کے فلو کو کنٹرول کرنے کیلئے نا کافی ہے لہٰذا ٹریفک پولیس نے حکومت بلوچستان کو اضافی نفری کیلئے سمری بجھوا دی ہے امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹریفک پولیس کیلئے اضافی نفری منظور ہوجائیگی جس کے بعد مزید نئے پوائنٹس پر بھی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے عدالت عالیہ کے احکامات پر ہیوی ڈرائیورز جو کہ کوچ،بس اور ٹرک وغیرہ چلا تیہ یں ان کے لائسنس کے اجراء کیلئے نئی پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ڈرگ ٹیسٹ کروانا شروع کردیا ہے 2652ڈرگ ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں اور 67ایسے ڈرائیورز جو کہ منشیات جیسی لعنت میں مبتلا پائے گئے ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں اور ان ڈرائیورز کی معلومات تمام صوبہ جات،موٹر وے پولیس اور نادرا اتھارتی کو ارسال کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ ڈرائیورز کسی بھی صوبہ سے دوبارہ لائسنس کا اجراء کرااسکیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی دفتر نزد صادق شہید گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے جس سے ملحقہ علاقے خاص کر بازار کے علاقوں کی نگرانی میں بہتری اائی ہے رش کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایس پی سریاب آفس کیلئے منظوری لے لی گئی ہے اور جلد ہی ڈبل روڈ پل کی ساتھ ڈی ایس پی ٹریفک سریاب آفس کی کنسٹرکشن کا کام شروع کردیا جائے گا جسکی مدد سے ڈبل روڈ،سریاب روڈ،بڑیچ مارکیٹ جیسے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا یا جائے ون وی کی خلاف ورزی سے نمٹنے کیلئے ٹریففک پولیس کوئٹہ کی جانب سے مختلف سڑرکوں پر ون وے ٹریفک پلان کے تحت 12نئے پوائنٹس پر روڈ اپائیکس نصب کئے جارہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے سلسلے میں عوام الناس کی سہولیت کو مد نظر رکھا گیا ہے جس کے ذریعے اب عوام گھر بیٹھے اپنے وقت کو ضائع کئے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کرسکتی ہے ٹریفک پولیس نے اپنی ویب سائیٹ کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے جس کی مدد سے آپ لائسنس کی ویری فکیشن،لائسنس،لرنر کے موجودی اٹیٹس کے بارے میں جان کاری حاصل کرسکیں گے ٹریفک پولیس روزانہ کی بناید پر چالان کررہی ہے لیکن عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے جلد ہی آن لائن پیمنٹ سسٹم کے تحت چالان اور ڈرائیونگ لائسنس کی فیس گھر بیٹھے آن لائن بکینگ اور ایزی پیسہ جیسے سہولیات کے ذریعے جمع کرائی جاسکے گی اس دور جدید کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے انڈرائیڈ ایپ متعارف کروا یا ہے جو کہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس کی چند ایک فیوچرز زیر بحث لائیں گے ٹریفک ایڈوائزری کے مدد سے 10کلو میٹر اندر جہاں کہیں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی یہ سسٹم خود کار نوٹیفکیشن جاری کرتی رہے گی لائسنس ٹریفکنگ کے فنکشن کی مدد سے اب ڈرائیونگ لائسنس کا موجودہ اسٹیٹس،ویری فکیشن پینڈنگ ریزن کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرسکیں گے چا لان اسٹیٹس ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے چالان کی تمام معلومات اسی ایپ سے حاسل کی جاسکتی ہے ڈرائیونگ تیسٹ کی تیاری اس اینڈرائیڈ ایپ کی مدد سے عوام الناس اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے متعلق تیاری کرسکتے ہیں جرمانوں کی معلومات عوام الناس کی جانب سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ جرمانہ زیادہ کیا گیا ہے لہٰذا اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی وائلیشن کے تناظر میں تمام معلومات حاصل کرسکیں گے ٹریفک پولیس نے عوام الناس کو ایف ایم ریڈیو کی سہولت سے آراستہ کیا ہے جس کی مدد سے آپ ٹریفک کے متعلق ہر وقت آگاہ رہ سکیں گے اور اپنے سفر کو مزید آرام دہ بنا سکیں گے یہ چینل 88.6پرسیٹ کیا جاسکتا ہے اور اینڈرائیوڈ ایپ پر بھی استعمال میں لا یا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے