صوبے کے مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کرینگے،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے لورالائی کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ جسٹس عبداللہ بلوچ،جسٹس روزی خان بڑیچ، رجسٹرار داؤد خان ناصر، ایڈووکیٹ جنرل محمد آ صف ریکی، ڈی آ ئی جی جیل خانہ جات ضیاء اللہ تعین، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل ایڈوکیٹ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے قاری رحمت اللہ ایڈوکیٹ بھی تھے کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر خان یوسفزئی ڈی آ ئی جی پولیس نذیر احمد کرد ایس پی محمد ظفر و دیگر آ فسران نے ان کا استقبال کیا۔ لورالائی پہنچنے پر سیشن کورٹ کورٹ میں انھیں پولیس دستے نے گارڈ اف آ نر پیش کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے قبائلی معتبرین، وکلاء اور سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سستا اور جلد انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کے لئے عدلیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے جس کے لئے بینچ اور با ر کا باہمی تعاون ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جج نہیں بولتے بلکہ ان کے فیصلے بولت ہیں جب بھی موقع ملا ہے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اگر ہم سب اس دھرتی کو اپنا گھر سمجھ لیں تو 50 فیصد مسائل خود بخود حل ہو ں گے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کہاکہ لورالائی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ویڈیو لنک کے ذریعے کام کر رہا ہے اب مستقل بینچ کے لئے زمین مختص کی ہے اس ہر تین ماہ کے اندر تعمیر کا کام شروع کریں گے انہوں نے کہاکہ تما م بڑے عہدوں پر فائز ہمارے اپنے لوگ ہیں بھر بھی مسائل جو ں کے توں ہے یہ بات ہم سب کے لئے گریبان میں دیکھنے کی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے حدود اور قیود موجود ہیں کسی بھی ادارے میں مداخلت نہیں کریں گے ہاں جہاں شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہوں وہا ں صحیح اور بروقت فیصلہ دیاہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کرینگے تقریب سے جسٹس عبداللہ بلوچ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد صادق، بلوچستان بار کے صدر محمد افضل ہریفال، ایڈوکیٹ آیاز خان مندوخیل لورالائی بار کے صدر عبدالوہاب کاکڑ اور سابق صدر لورالائی بار کمال خان ناصر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سرکاری محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین اور وکلاء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے لورالائی یونیورسٹی میں لاء کی کلاسز شروع کر نے، سیشن کورٹ میں بار روم، کیفیٹریا تعمیر کر نے اور ڈیجیٹل لائبریری شروع کر نے کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں چیف جسٹس نے ہائی کورٹ سرکٹ بنچ کے مختص سائٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ نے انھیں بریفننگ دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس 8 ایکڑ اراضی کے علاوہ مزید 7 ایکڑ اراضی بھی سیشن کورٹ کے الاٹ کیا جائے۔ چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی، ڈسٹرکٹ جیل اور لورالائی میڈیکل کالج کا معائنہ بھی کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے