انسداد پولیو مہم چمن میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل

چمن(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، حکام کے مطابق تینوں یونین کونسلزمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری پولیوٹیموں کی سکیورٹی پرتعینات کی گئی ہے۔ گزشتہ روز دھرنا کمیٹی نے مہم کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا تھا کہ رواں برس اب تک پولیو وائرس سے 4 بچے متاثر ہو چکے ہیں، اور اس وائرس کی تصدیق مسلسل سیوریج کے نمونوں میں ہو رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ بچوں کو بدستور خطرات لاحق ہیں، مزید کہا کہ حکومت عیدالاضحی سے قبل مہم شروع کر رہی ہے تاکہ وائرس کو لوگوں کے ساتھ جانے سے روکا جا سکے اور مزید بچے اس سے متاثر نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے