ایس او،پیز پر عملد درآمد نہ کرنے والے کان مالکان کیخلاف سختی سے کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سنجدی کی کوئلہ کان میں مزدوروں سمیت 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوئلے کانوں میں غیر تسلی بخش حفاظتی انتظامات پر برہمی ظاہر کی ہے وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی ذمہ داری کے تعین کا حکم دے دیا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے مائینز مالکان کو مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوتا ہے اکثر اوقات کان مالکان کی لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات ررونما ہوتے ہیں جو ایک المیہ ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے سیکرٹری مائینز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ کان کنی کے شعبے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازم بنایا جائے اور ایس او،پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے کان مالکان اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے افسوس اورتعزیت کی ہے۔