بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے،راحیلہ حمید خان درانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی کاوشوں سے یونیورسٹی ملازمین کے واجبات ادا کئے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ملازمین اور پروفیسرز کا 90 روز سے جا ری احتجاج ختم کروادیا۔یہ بات انہوں نے منگل کو جا معہ بلو چستان میں مظاہرین سے مذاکرات کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی سرکاری ملازم کو تنخواہوں کے حصول کے لئے سڑکوں پر نہیں اآنا چاہئے بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے میری خواہش ہے کہ اساتذہ کے تمام مسائل حل ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں جامعات کے اساتذہ کیلئے پورے سال کی رقم مختص کر نے کی کو شش کروں گی جامعات کے اساتذہ کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ میرے اساتذہ کلاسوں کی بجائے سڑکوں پر تھے میں ملازمین کو جون تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرتی ہوں،کسی بھی ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کے لئے سڑکوں پر نہیں آنا چاہیے، تنخواہ دار طبقے کا گھر تنخواہ پر چلتا ہے۔اس موقع پر جامعہ بلو چستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر پروفیسر کلیم اللہ نے کہا کہ تنخواہیں ادا ہونے پر صوبائی وزیر تعلیم راحلیہ درانی کے مشکور ہیں اساتذہ کو تنخواہیں ادا ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں جامعات کے اساتذہ کا مستقل حل نکالا جائے امید ہے کہ آئندہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات سنجیدگی سے عمل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے