پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہے،وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں پولیو ٹیم پر ہو نے والے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے فوری طورپر کارروائی عمل میں لائے، پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہے۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انسداد پولیو کی ٹیموں پر ہونے والے حملوں میں شدت پسند عناصر ملوث رہے ہیں شدت پسند ایسی کارروائیوں سے افراتفری اور لوگوں کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں،تمام اہلکاروں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔