عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عمران خان کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا، جس کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر کیس کے فریق خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جج کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے