سوشل میڈیا کے دور میں موجودہ نسل کاغذ اور قلم کے رشتے سے دور ہوتی جارہی ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)معاشرے کی اصلاح و تربیت میں ادیب کا اہم کردار ہے ۔ادیب سماجی سوچ کو موڑنے اور نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں موجودہ نسل کاغذ اور قلم کے رشتے سے دور ہوتی جارہی ہے۔ قرآن کو سمجھنے کے لئے عربی زبان کی تفہیم لازم ہے۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جس کا نفاذ اور ترویج ضروری ہے۔سید ابوالاعلیٰ مودودی نے دین_ اسلام کا صحیح چہرہ پیش کیا ۔آپ نے ڈارون کے نظرئیے کو رد کرتے ہوۓ ،اسلامی فلاسفی کو روشناس کروایا۔ جب امت معذرت خواہانہ رویہ اختیار کر چکی تھی ،دین اور دنیا کو الگ کردیا گیا تھا ،مولانا نے سمجھایا کہ سیاست دراصل اصلاح_ معاشرہ کا نام ہے۔

سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تحریک کو” عالمی اسلامی تحریکوں کی ماں” کا درجہ حاصل ہے۔خواتین کے لئے ” جہاد بالقلم ،جہاد بالسیف کے ہم پلّہ” ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی نے ” حریم ادب تربیتی نشست” سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ نشست میں ڈاکٹر صائمہ اسماء ،مدیرہ چمن_ بتول نے ” مؤثر تحریر کے لوازم ” کے موضوع پر مفصل لیکچر دیا۔ سیکرٹری حریمِ ادب وسطی پنجاب عصمت اسامہ نے موجودہ دور کو "ڈس انفارمیشن کا دور” قرار دیتے ہوۓ خبر کی تحقیق اور سچائی کی تلاش کی اہمیت بیان کی تاکہ معاشرے سے افواہوں کا سد_ باب ہوسکے ۔ادیب اور لکھاری خود ریسرچ کرکے اہل_ علم سے درست معلومات لے کر لکھیں تو تحریر میں تاثیر پیدا ہوگی۔ نشست میں عصمت اسامہ کی کتاب ” میرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم” کی تقریب_ رونمائی کی گئ ۔شرکاء محفل میں لاہور کی لکھاری خواتین ،ادیبات اور شاعرات نے شرکت کی اور حریم ادب کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے