پشین،پولیس اور مبینہ مفرور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان جاں بحق،تین زخمی

پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین کے علاقے سرخاب میں پولیس اور مبینہ مفرور ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا جس سے دو ملزمان جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقے سرخاب میں پولیس اور سی ائی اے نے مفرور ملزمان کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک مقام پر چھاپہ مارا جہاں مفرور ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ مفرور ملزمان عطا الرحمان اور حبیب الرحمن موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی روزی خان زخمی ہو گیا۔فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مفرور ملزمان کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مفرور ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے کوئیٹہ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے