وفاق کو بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،واجہ پھلین بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی واجہ پھلین بلوچ نے تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کی بسمیہ میں حادثے سے قیمتی جانوں کی ضائع اور زخمیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر حادثات سے قیمتی جانوں کی ضائع انتہائی تشویشناک امرہے اس دکھ اور پریشانی کی گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں اور لواحقین کی غم میں برابر کا شریک ہیں انتہائی افسوسناک عمل ہے کہ بلوچستان میں روز حادثات سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے مگر گزشتہ 75 سالوں سے بلوچستان میں ایک بھی شاہراہ نہ ڈبل ہوا ہے اور نہ ہی متعلقہ اداروں کو بلوچستان کے عوام کی قیمتی جانوں سے کوئی سروکار ہے بلوچستان میں جو سڑکیں انگریز دور سے بنائی گئی ہے ان شاہراہوں کو ڈبل کرنے کے بجائے متعلقہ اداروں کو پہلے سے بنائے گئے سڑکوں کی مرمت اور بحالی سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان اس ملک کا کوئی اکائی نہیں بلکہ ایک غیر ریاستی صوبہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ان ناگفتہ بہہ شاہراہوں اور سڑکوں کی وجہ سے ہر روز اپنی جوانوں بزرگوں بچوں خواتین کی لاشیں اٹھا اٹھا کر اب انتہائی تنگ اچکے ہیں بلوچستان بھی اس ملک کے رقبے کے لحاظ سے بڑا اور معدنی دولت سے مالا مالا صوبہ ہے اس ملک کے حکمرانوں کو بلوچستان کے دیگر مسائل کے ساتھ بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے پھلین بلوچ نے کہا کہ تربت سے کویٹہ جانے والی مسافر بس کی حادثے سے دلی رنج ہوا ہے اس حادثے میں نہ صرف ہمارے بچے خواتین سمیت بلوچستان کے قیمتی اثاثے پروفیسر ڈاکٹرز طلبا بھی شہید ہوئے ہیں جو انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیسمیہ بس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے حادثے کی اصل محرکات تلاش کریں اگر ٹرانسپورٹر ڈرائیور یا متعلقہ ادارے ملوث ہوں تو انکے خلاف فوری اور بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسی دلخراش وقعہ کی سدِباب ہوسکے انہوں نے بس حادثے میں شہید ہونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالی سے دعا کی شہدا کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماکر غمزدہ خاندانوں کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے