یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے تک پہنچنے میں آئندہ 2 دن اہم ہیں کیونکہ اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔