صوبائی محتسب معاشرے کے غریب افراد کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کا ذریعہ ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے صوبائی محتسب کو ہدایت کی کہ وہ ڈویژن کی سطح پر اپنے ادارے کی مکمل فعالیت اور کاردگی کو مزید تیز اور بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ معاشرے کے غریب ترین افراد کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے. اداروں کی مزید شاخیں بڑھانے سے بہتر ہے کہ اپنی کاردگی کو زیادہ بہتر بنائیں تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی محتسب نذر بلوچ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کے بعد گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایک شفاف اور مربوط نظام کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری آفیسرز اور ملازمین کے استعداد کار کو بڑھانا ضروری ہے. شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ فوری دادرسی اور خاص طور پر عوام میں شعور و آگہی کیلئے وقتا فوقتاً کھلی کچہری، سر پرائز وزٹ اور سیمنار کے اہتمام کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔ آخر میں گورنر بلوچستان صوبائی محتسب کی جانب سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے