بلوچستان میں شدید گرمی،درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری اور تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ چمن میں 37 ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ دن میں شہر کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ چمن میں درجہ حرارت 37 ڈگری رہا۔ قلات میں 30 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقے جیوانی میں 34 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے اورکوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔