وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق ر کن خیبر پختو نخوا صوبائی شگفتہ ملک سے ملاقا ت

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق رکن خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے یہاں ملاقات کی اور انہیں وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، شگفتہ ملک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نمایاں بہتری لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے