کوئٹہ ایف آئی اے کی کاروائی ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 8افراد گرفتار

کوئٹہ: ایف آئی اے کی کوئٹہ میں کاروائی حوالے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 8افراد گرفتار۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منگل کو ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کوئٹہ کے علاقے آرٹ اسکو ل روڈ پر ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حوالے اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے مرکز کے مالک عبدالرازق سمیت اسکے سات منشیوں خواجہ، محمود، فرید، سمیع اللہ، محمد، عزیز الرحمن، نعمان خان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے ایران کے ساتھ ہونے والے حوالہ اور ہنڈی کے کاروبارکے رجسٹر، روزنامچے، بینک سلپ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے