دکی،شادی کی تقریب میں فائرنگ،خاتون سمیت 6افراد زخمی

دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی کے علاقے غربی تھل کے علاقے کلی زکی بنی کوٹ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔نائب رسالدار لیویز عبداللہ کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص کے ہاتھ سے کلاشنکوف ہاتھ سے چھوٹنے سے واقع پیش آیا ہے شادی یونین کونسل کے وائس چیئرمین فیض محمد حسنی کی تھی۔زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو سول ہسپتال دکی روانہ کردئیے گئے۔زخمیوں میں 12 سالہ لعل محمد ولد سید محمد،دین محمد،تاج محمد پسران فقیر محمد اور نو سالہ بچہ محمد عرفان ولد محمد رفیق، عبدالرزاق ولد گلزار خان اور زوجہ گلاب شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے