پولیو مہم ایک قومی ٹاسک ہے، بچوں کو اس مہلک بیماری کے خلاف قطرے ضرور پلوائیں،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پولیو مہم کے لیے ٹریننگ کرنے والے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم ایک قومی ٹاسک ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام اداروں نے مل کر جدوجہد کرنی ہے جس کے لئے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرنا ہے انہوں نے تمام متعلقہ افسران اور یو سی ایم اوز، ایریا انچارج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق کام کو یقینی بنائیں اور خصوصی طور پر صحیح معنوں میں روٹ میپ بنایا جائے روٹ میپ پر کام کرنے سے ہی 100 فیصد نتائج ملیں گے اور ٹیمیں گھر ، گھر پہنچ سکتی ہیں انہوں نے عوامی حلقوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری کے خلاف قطرے ضرور پلوائیں۔