کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلو چستان سے ملا قات،اپنے مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے قاری رحمت اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں پارکنگ کا مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے اور بلدیہ پلازہ میں قائم وکلاء کے دفاتر کے کرائے کے معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے لئے کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں بلدیہ پلازہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس سرکاری کمرشل پلازہ کی چھت پر ریسٹورنٹ قائم کرکے دو ایلیویٹرز نصب کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قدیمی بلدیہ ٹی ہاؤس کو بحال کرکے اسے ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے جہاں صاحب علم، دانشور، وکلاء صحافی اور تمام طبقات کو ایک موزوں ماحول میسر ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کی سالانہ گرانٹ میں مناسب اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے