بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے پر اختلافات ختم ہو جائینگے،شیر افضل مروت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ، نگران حکومت کے دورمیں میرے خلاف دو درجن سے زائد کیسز بنائے گئے، تمام مقدمات ہائیکورٹ میں چیلنج کیے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہو گا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تواس کا نتیجہ احتجاج کی صورت میں نکلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے