ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی موت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار تعزیت کرنے کے لیے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کے لیے آئے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ڈپٹی قونصلیٹ جنرل کوئٹہ آغا سید مہدی شائقی نے کہا ہے کہ جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی دوستی کا پیغام لے کر پاکستان آئے تھے، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزرا تعزیت کے لیے آئے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔سید مہدی شائقی نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی وفات ایران کے عوام کے لیے افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، وہ ایک عوام دوست صدر تھے اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان جاں بحق ہوگئے تھے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی بھی اس حادثے میں جاں کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے