ابراہیم رئیسی امت مسلمہ اتحاد کے بڑے حامی تھے،وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیرداخلہ بلوچستان کا ڈپٹی قونصل جنرل ایران سید مہدی شائقی سے ایران کے صدر اور ان کے رفقا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی سمیت دیگر بھی موجود تھےغم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت تمام مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ایرانی قونصلیٹ کے رجسٹرر میں اپنے تاثرات بھی درج کئے