ڈیرہ اللہ یار میں روڈ کی تعمیر کرنے والی نجی کنسٹرکشن کمپنی کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں روڈ کی تعمیر کرنے والی نجی کنسٹرکشن کمپنی کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر بڑے نقصان سے بچا لیا، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے صحبت پور چوک کے مقام پر نجی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینری کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگے تاہم بم پھٹ نہ سکا، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار محمد داود کھوسہ، ایس ایچ او غلام قادر رند نفری کے ہمراہ پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے آمدورفت کے لیے بند کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج جاوید کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بم کو دھماکا کرکے ناکارہ بنا دیا اور علاقے سمیت نجی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینری کو بھی بڑے نقصان سے بچا لیا، پولیس نے بم برآمدگی کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔